29 دسمبر 2011 - 20:30

یورپی یونین نے مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں اپنی خفیہ رپورٹ میں اسرائيل پر نسل پرستی کا الزام عائد کیا ہے۔

ابنا:  یورپی یونین نے مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں اپنی خفیہ رپورٹ میں اسرائيل پر نسل پرستی کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ رپورٹ 22 صفحات پر مشتمل ہے جس کا ایک نسخہ فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے حاصل کیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کی توجہ اسرائيل اور فلسطینیوں کے درمیان صلح ایجاد کرنے پر مرکوز ہے اس صورتحال میں ہمیں عرب اقلیت کے ساتھ اسرائيل کی رفتار کا جائزہ لینا چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبو ضہ فلسطین میں زندگی بسر کرنے والے عربوں کی حالت غیرعربوں کی نسبت بہت ہی بد تر ہے ان کے پاس  نہ مکانات ہیں اور نہ ہی تعلیم و تربیت کا کوئی صحیح  انتظام ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے اسرائيل کی سخت سکیورٹی پالیسیوں نے عربوں کو نشانہ بنا رکھا ہے واضح رہے کہ ذرائع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اسرائيل عربوں کو مقبوضہ فلسطین سے نکالنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔.........

/169